امریکی صدر کے دوسری بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ،نتیجہ سامنے آگیا


واشنگٹن ڈیلی پاکستان آن لائنا مریکا میں کورونا وائرس کے وارجاری دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کئی اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں، اس ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا جس کے نتائج جان کر امریکی صدر نے سکھ کا سانس لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی آیا ہے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم وہ ٹیسٹ منفی آیا ہے اور امریکی صدر اس وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آتے، یہ وقت عوام پر توجہ دینے کا ہے سیاست کا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں 350ارب ڈالر تقسیم کررہے ہیں جب کہ بے روزگار ہونے والوں کو کل سے چیک دیے جائیں گے۔


Post a Comment

If You Have Any Problem, Please Let Me Know

Previous Post Next Post