امریکہ کے بعد فرانس میں بھی 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ

امریکہ کے بعد فرانس میں بھی 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ۔ فرانس میں 1 ہزار 53 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 560 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک ہی دن میں مزید 1 ہزار 48 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ فرانس کے حالات بھی امریکہ سے کچھ مخلتف نہیں ہیں۔ فرانس میں 1 ہزار 53 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔



تازہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اس وقت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق فرانس میں وائرس کے 7788 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 89 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ فرانس میں صحت یاب ہو جانے والے وائرس زدہ افراد کی تعداد بھی 15 ہزار سے زائد ہے۔ 

Post a Comment

If You Have Any Problem, Please Let Me Know

Previous Post Next Post